منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

ٹینس سے ریٹائرمنٹ کے بعد ثانیہ مرزا کا گھر پر شاندار استقبال

اشتہار

حیرت انگیز

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کا گھر والوں نے شاندار استقبال کیا۔ اس موقع کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

ثانیہ مرزا نے دو روز قبل ٹینس کی دنیا کو ہمیشہ کے لیے الوداع کہہ دیا۔ انہوں نے آسٹریلین اوپن ٹینس چیمپئن شپ کا فائنل کھیلا اور میچ کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ’میرا پروفیشنل کیریئر میلبرن سے شروع ہوا اور ختم کرنے کے لیے اس سے اچھے ارینا کا سوچ بھی نہیں سکتی تھی۔‘

ثانیہ مرزا نے آج انسٹاگرام پر کچھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دبئی میں ان کے اہل خانہ ٹینس اسٹار کا شاندار استقبال کیا۔

تصاویر اور ویڈیوز کو شیئر کرتے ہوئے ثانیہ مرزا نے لکھا کہ جب آپ گھر پہنچ کر محسوس کرتے ہیں کہ آپ کے پاس دنیا کے بہترین دوست اور فیملی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

ان کی انسٹاگرام پوسٹ پر جہاں مداح اپنے تاثرات کا اظہار کر رہے ہیں وہیں معروف بھارتی فلم ہدایتکار فرح خان نے بھی ردعمل دیا۔

فرح خان نے لکھا کہ ’کیا زبردست استقبال ہے، مجھے وہاں موجود ہونا چاہیے تھا۔‘

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں