جمعرات, مارچ 12, 2026
اشتہار

احساس ایمرجنسی کیش پروگرام سے 1 کروڑ 20 لاکھ خاندان مستفید ہوں گے: ثانیہ نشتر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام سے ایک کروڑ 20 لاکھ خاندان مستفید ہوں گے، احساس ایمرجنسی پروگرام اور راشن اسکیم پروگرام الگ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کا حجم 144 ارب ہے، ہر خاندان کو 12 ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا۔

ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام سے ایک کروڑ 20 لاکھ خاندان مستفید ہوں گے، احساس ایمرجنسی پروگرام اور راشن اسکیم پروگرام الگ ہے۔ کسی کے پاس شناختی کارڈ نہیں تو راشن اسکیم سے مدد کی جا سکتی ہے۔

گزشتہ روز معاون خصوصی نے کہا تھا کہ احساس کفالت پروگرام میں رجسٹرڈ خواتین کو یکمشت 12 ہزار دیں گے، احساس ایمرجنسی کیش پروگرام پر تیزی سے عمل ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ ضلعی سطح پر مستحق افراد کی فہرست مرتب کرنے کا کہا ہے، لاک ڈاؤن سے سب سے زیادہ دیہاڑی دار طبقہ متاثر ہوا ہے۔ ایک خاندان میں ایک ہی فرد تک رقم پہنچنے کو یقینی بنا رہے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں