تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

سانحہ کوئٹہ رپورٹ: پی پی کا نثار کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ

نوڈیرو: سانحہ کوئٹہ کمیشن کی رپورٹ پر پیپلز پارٹی نے چوہدری نثار کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کرلیا۔

اطلاعات کے مطابق نوڈیرو میں بلاول بھٹو کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں متعدد فیصلوں کے ساتھ یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ سانحہ کوئٹہ کے کمیشن کی رپورٹ پر چوہدری نثار کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرکے توہین عدالت کیس میں فریق بنا جائے گا ساتھ ہی پارٹی چوہدری نثار کی برطرفی کا مطالبہ بھی جاری رکھے گی۔

پیپلز پارٹی کے رہنما لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار کے خلاف توہین عدالت کیس میں فریق بنیں گے جس میں اعتزاز احسن اور فاروق ایچ نائیک مقدمے کی معاونت کریں گے۔

پی پی کے رہنما فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے اور سانحہ کوئٹہ کے کمیشن کی رپورٹ پر من و عن عمل درآمد کرایا جائے، چوہدری نثار فوری طور پر مستعفی ہوجائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شرکا کو آصف زرداری کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے، فیصلے سے پارلیمان کے اندر اور باہر حکومت پر دبائو میں اضافہ ہوگا، کارکنوں نے آصف زرداری اور بلاول کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کردیا ہے۔

فاروق ایچ نائیک نے بتایاکہ آصف زرداری پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین سے اور بلاول پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے، دو نوں رہنما الگ جماعتوں سے الیکشن لڑ سکتے ہیں۔

قمر زماں کائرہ نے کہا کہ سیاسی لانگ مارچ کے لیے دیگر جماعتوں کے پاس بھی جائیں گے۔

Comments

- Advertisement -