تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

”جیل میں کمائے پیسے سنبھال کر بیوی کے حوالے کیے“

ممبئی: بالی کے سپر اسٹار سنجے دت کا کہنا ہے کہ میں نے جیل میں کمائے پیسے سنبھال کر اپنی بیوی کے حوالے کیے۔

برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں سنجے دت نے 1993 کے ممبئی دھماکوں کے کیس میں جیل میں گزارے وقت کو یاد کیا جہاں وہ پانچ سال قید میں رہے۔

مزید پڑھیں: پرویز مشرف کی سنجے دت کیساتھ تصویر وائرل ہوگئی

سنجے دت نے کہا کہ جیل میں کبھی ایسا نہیں ہوا کہ اپنا حوصلہ کھو بیٹھا ہوں، جب میں جیل میں تھا تو ایک حوالدار نے مجھے سے کہا کہ اگر آپ امید کرنا چھوڑ دیں گے تو جیل کا وقت چٹکیوں میں گزر جائے گا۔

اداکار نے کہا کہ میں نے حوالدار کی باتوں کو سنجیدہ لیا اور جب میں نے امید چھوڑ دی تو وقت تیزی سے گزرنے لگا۔

انٹرویو میں سنجے دت نے کہا کہ جیل میں تھیلے بنائے، باغ میں کام کیا اور ریڈیو جاکی کے طور پر کام کر کے پانچ ہزار روپے اکٹھا کیے اور ان پیسوں کو بیوی کے حوالے کر دیا۔

سنجے دت کئی بلاک باسٹر فلموں کا حصہ رہ چکے ہیں۔ حال ہی میں اداکار کو بلاک باسٹر ثابت ہونے والی فلم ”کے جی ایف-2“ میں دیکھا گیا۔

Comments

- Advertisement -