تازہ ترین

ڈریپ نے امراض چشم میں ایواسٹین انجیکشن کا استعمال غیر قانونی قرار دے دیا

اسلام آباد: ڈریپ نے امراض چشم میں ایواسٹین انجیکشن...

چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر...

خاور مانیکا کو گرفتار کرلیا گیا

لاہور : سرکاری رقبہ پر ناجائز تعمیرات کے الزام...

عید کے موقع پر سنجے دت جذباتی ہوگئے

عید الفطر کی خوشیاں پاکستان سمیت دنیا بھر میں اور پڑوسی ملک بھارت میں بھی منائیں گئیں، متعدد بالی ووڈ اداکاروں نے مسلمانوں کو عید کی مبارک باد پیش کی۔

بالی ووڈ میں سنجو بابا کے نام سے مشہور اداکار سنجے دت نے بھی عید الفطر کی مداحوں کو مبارک باد پیش کی اور اپنی اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ خوبصورت تصویر شیئر کی۔

سنجے دت نے لکھا کہ عید اور فلم اکشے ترتیا کے پرمسرت موقع پر آپ اور آپ کے اہلخانہ کو امن، خوشی اور اچھی صحت کے ساتھ عید کی مبارکباد ہوں۔

اداکار نے گزشتہ روز ایک اور ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے عید الفطر کے موقع پر اپنی مرحومہ والدہ نرگس کی کچھ تصاویر شیئر کیں۔

سنجو بابا نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ایک لمحہ بھی ایسا نہیں گزرتا جب میں تمہیں (والدہ) کو یاد نہ کرتا ہوں۔

انہوں نے لکھا کہ ماں، آپ میری زندگی کی بنیاد اور میری روح کی طاقت تھیں کاش میری بیوی اور بچے آپ سے ملتے تاکہ آپ ان کو اپنی تمام محبتیں اور نعمتیں دیتیں، میں آج اور ہر روز آپ کو یاد کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ سنجے دت کی والدہ نرگس بھی ماضی کی مشہور اداکارہ تھیں جبکہ ان کے والد سنیل دت بھی اداکار تھے، سنجو بابا کے والد نے ان کے ساتھ فلم منا بھائی ایم بی بی ایس میں ان کے والد کا ہی کردار نبھایا تھا۔

Comments

- Advertisement -