تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

’یہ نشان میری زندگی کا حالیہ داغ ہے‘ :‌ سنجے دت کی ویڈیو وائرل

ممبئی: کینسرکے موذی مرض سے جنگ لڑنے والے بالی ووڈ انڈسٹری کے معروف اداکار سنجے دت کی مرض کی تشخیص کے بعد پہلا ویڈیو سامنے آگیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر سنجے دت کے حجام (ہیرڈریسر) علیم حکیم نے اداکار کی ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ صحت کے اعتبار سے پہلے سے اچھے نظر آرہے ہیں‘

ویڈیو میں سنجے دت کا کہنا تھا کہ ’مجھے امید ہے کہ جلد کینسر سے چھٹکارا حاصل کرلوں گا، ہیراسٹائل بنوا کر مجھے کافی اچھا محسوس ہورہا ہے‘۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر بالی وڈ اداکار  کے ہیئر سٹائلسٹ علیم حکیم نے ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بالی وڈ اداکار سنجے دت نہ صرف پہلے سے بہتر دکھا ئی دے رہے ہیں بلکہ کام پر واپس آنے کے حوالے سے اپنے بالوں کی ہیر سٹائلنگ بھی کروا رہے ہیں۔

اس ویڈیو پیغام میں سنجے دت نے اپنے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’ہیلو میں ہوں سنجے دت اور سیلون میں واپس آ کر ہیئر سٹائل بنوا کر مجھے کافی اچھا محسوس ہو رہا ہے۔‘

مزید پڑھیں: کینسر کی تشخیص کے بعد سنجے دت کی پہلی تصویر سامنے آگئی

اپنی بھنوؤں پر موجود کیمرتھراپی کے نشانات دکھاتے ہوئے سنجے دت نے کہا کہ ’اگر آپ کو یہ نشان نظر آرہا ہے تو یہ میری زندگی کا حالیہ داغ ہے مگر میں بہت پرامید ہوں کہ جلد ہی اس کینسر سے آزاد ہوجاؤں گا‘۔

سنجے دت سے سیٹ پر واپسی آنے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’میں اپنی نئی فلم کے جی ایف 2 کی تیاری کررہا ہوں، اس فلم میں مجھے منفی کردار ادا کرنا ہے، داڑھی بڑھانے کا سلسلہ بھی اُسی کی ایک کڑی ہے، فلم می شوٹنگ کا آغاز نومبر میں ہوگا‘۔

بالی ووڈ اداکار نے کہا کہ’مجھے سیٹ پر دوبار ہواپس آنے میں بہت زیادہ خوشی محسوس ہورہی ہے‘۔

واضح رہے کہ منا بھائی ایم بی بی ایس کے کردار سے مشہور ہونے والے بالی وڈ اداکار سنجے دت کو اگست میں پھیپھڑوں کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے ڈاکٹرز کی ہدایات پر علاج کے لیے امریکا جانے کا فیصلہ کیا تھا۔  بتایا گیا ہے کہ سنجے دت کی پہلی کیموتھراپی مکمل ہوگئی ہے۔

Comments

- Advertisement -