ممبئی: معروف بالی وڈ اسٹار سنجے دت کی بلاک بسٹر فلم ‘واستو‘ کے سیکوئل بنانے کی خبریں سامنے آئی ہیں جس میں اداکار ایک بار پھر ’رگو بھائی‘ کے روپ میں نظر آئیں گے۔
1999 میں سنجے دت اور مہیش منجریکر نے ہارڈ ہٹ گینگسٹر ڈرامہ ’واستو‘ پیش کیا تھی جس نے نہ صرف دیکھنے والوں کے دلوں میں جگہ بنائی بلکہ انڈیا سنیما میں سب سے نمایاں رہی۔
فلم میں سنجے دت عام آدمی سے خطرناک گینگسٹر ’رگو بھائی‘ بنتے ہیں، اداکار کو اس کردار پر خوب پذیرائی حاصل ہوئی تھی۔ اب 26 سال بعد ’واستو‘ کے سیکوئل کیلیے تیاری کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سنجے دت نے ایشوریا رائے بچن کو بالی ووڈ میں نہ آنے کا مشورہ کیوں دیا تھا؟
فلمساز و اداکار مہیش منجریکر نے سیکوئل کیلیے ایک آئیڈیا تیار کر کے اسے سنجے دت کے ساتھ شیئر کیا ہے جو دوبارہ ’رگو بھائی‘ بننے کیلیے بے تاب ہیں۔ فی الحال اسکرین پلے پر کام جاری ہے اور اداکار کو حتمی اسکرپٹ کا بے صبری سے انتظار ہے۔
سیکوئل کو سبھاش کالے پروڈیوس کریں گے جبکہ ٹیم 2025 کے آخر تک پروڈکشن شروع کرنے کی منصوبہ بندی رکھتی ہے۔ فلمسازوں کا مقصد نوجوان اداکار کو مرکزی کردار کے طور پر کاسٹ کرنا ہے۔
اسکرپٹ مکمل طور پر تیار ہونے کے بعد کاسٹنگ کے فیصلوں کو 2025 کے وسط تک حتمی شکل دے دی جائے گی۔ میکرز مبینہ طور پر اداکار کے ساتھ کردار کیلیے ایک اے لسٹ نوجوان اسٹار پر غور کر رہے ہیں۔