اتوار, جون 16, 2024
اشتہار

شرمین سیگل پر ہونے والی تنقید پر سنجے لیلا بھنسالی بول پڑے

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: نیٹ فلکس کی سیزیز ’ہیرا منڈی‘ کی اداکارہ شرمین سیگل پر ہونے والی بے تحاشہ تنقید کے بعد تجربہ کار ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی نے خاموشی توڑ دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شرمین سیگل نے ’ہیرا منڈی‘ میں ’عالم زیب‘ نامی لڑکی کا کردار ادا کیا ہے تاہم شائقین نے ان کی اداکاری کو غیر متاثر کُن قرار دیا اور سخت تنقید بھی کی۔

دراصل شرمین سیگل سنجے لیلا بھنسالی کی بھانجی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہیں سوشل میڈیا پر ٹرول کیا جا رہا ہے۔ ساتھی اداکارئیں شرمین سیگل کے دفاع میں بول چکی ہیں اور اب ڈائریکٹر نے بھی خاموشی توڑ دی۔

- Advertisement -

سنجے لیلا بھنسالی نے حالیہ انٹرویو کے دوران ’عالم زیب‘ پر ہونے والی تنقید کا جواب دیے بغیر ان کی اداکاری صلاحیت کی تعریف کی اور خوب سراہا۔

انہوں نے کہا کہ شرمین سیگل سیٹ پر مجھ سے کہتی رہی کہ ’میں انڈر پلے کروں گی‘ میں نے کہا کہ ’کیا انڈر پلے؟ کیا تم سوچ رہی ہوں کہ میں تم سے اوور پلے کرنے کو کہوں گا؟‘

نامور ہدایت کار نے نئے اداکاروں کے ساتھ کرنے کے تجربے کے بارے میں بتایا کہ نئی نسل مجھ سے بہت زیادہ پیار کرتی ہے جس کا اندازہ اس بات سے ہوا کہ شوٹنگ کے دوران انہوں نے مجھ سے سوالات کیے کہ ’کیا ہمیں ایک اور لینا چاہیے؟ کیا ہم اسے ایک بار اور کر سکتے ہیں؟ کیا آپ ٹھیک ہو؟‘ میں ان کی آنکھوں میں وہ محبت دیکھ سکتا ہوں۔

سنجے لیلا بھنسالی سے قبل ’ہیرا منڈی‘ کی ایڈیشنل ڈائریکٹر سنیہل ڈکشٹ مہرا نے اپنے ردعمل میں کہا تھا کہ لوگوں کی ہر چیز پر رائے ہوتی ہے اور جب آپ عوامی شخصیت ہوتے ہیں تو یہ چیزیں ضرور ہوتی ہیں۔

سنیہل ڈکشٹ مہرا نے کہا تھا کہ آج کے دور میں سوشل میڈیا ہے جہاں لوگ اپنی رائے کا کھل کر اظہار کرتے ہیں جنہیں روکا نہیں جا سکتا۔

انہوں نے ویب سیریز میں شرمین سیگل کے کردار پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ عالم زیب ہیرا منڈی کی بدعنوانی سے محفوظ رہی کیونکہ وہ ملکا جان کی طرح جوڑ توڑ کرنے والی نہیں تھی، عالم زیب ببو جان جیسی خفیہ انقلابی اور سوناکشی سنہا کے کردار کی طرح انتقام سے بھری نہیں تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ شرمین سیگل کو اپنا کردار بہت باریک بینی سے ادا کرنا تھا اور مجھے لگتا ہے کہ انہوں نے کردار کے ساتھ مکمل انصاف کیا۔

انٹرویو میں ایڈیشنل ڈائریکٹر نے انکشاف کیا تھا کہ مجھے شرمین سیگل کی اداکاری پر کالز موصول ہو رہی ہیں، لوگوں نے ان کی آواز، لباس اور اداکاری کی خوب تعریف کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں