تازہ ترین

00:00:00

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ، براہ راست دیکھیں

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

رنویر سنگھ کی سب سے بڑی ہٹ فلم کون سی ہوگی؟ اہم انکشاف

بالی وڈ کے ڈائیریکٹر آدتیہ چوپڑا کے قریبی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سنجے لیلا بھنسالی کی فلم بیجو باورا رنویر سنگھ کی سب سے بڑی ہٹ فلم ہوگی۔ 

بھارتی اداکار رنویر سنگھ بھارتی فلم انڈسٹری کے مقبول ترین اداکاروں میں سے ایک ہیں۔ اداکار نے اپنے کیریئر میں کچھ بڑی ہٹ فلمیں دی ہیں، جیسے پدماوت، باجی راؤ مستانی، گولیوں کی رسلیلا رام لیلا، سمبا وغیرہ۔ 

 لیکن  ان کی پچھلی فلمیں جیسے سرکس اور 83 باکس آفس پر اچھا کام نہیں کر سکیں۔ اس کے علاوہ، رپورٹس یہ بھی بتاتی ہیں کہ رنویر سنگھ کے سرپرست، آدتیہ چوپڑا، ان کی فلموں کے باکس آفس پر کم ہونے کے بعد اداکار سے دوری بنا رہے ہیں۔ تاہم فلم ساز کے قریبی ذرائع نے ان خبروں کو مسترد کر دیا ہے۔ 

ڈائریکٹر آدتیہ چوپڑا کے قریبی ذرائع نے انکے اور رنویر سنگھ کے درمیان اختلافات کی خبروں کو مسترد کر دیا۔ ذرائع نے بتایا کہ پدماوت اداکاررنویر اب بھی آدتیہ چوپڑا کے بہت قریب ہیں، اور اداکار سنجے لیلا بھنسالی کی بیجو باورا فلم کے سے باکس آفس پر دھوم مچائیں گے۔ 

ڈائریکٹر آدتیہ چوپڑا کے ایک بہت ہی قریبی دوست نے ای ٹائمز کو بتایا "کون کہتا ہے کہ آدی اور یش راج رنویر کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتے؟ آدی رنویر سے محبت کرتے ہیں اور آج بھی رنویر ایک بھی پروجیکٹ کو ادی کے ذریعے چلائے بغیر سائن نہیں کرتے ہیں یہ رنویر کے کیریئر کی سب سے بڑی ہٹ فلم ہوگی۔ 

واضح رہے کہ رنویر سنگھ کی سنجے لیلا بھنسلالی کے ساتھ یہ چوتھی فلم ہوگی۔ اس سے پہلے وہ سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایتکاری میں بننے والی ’گولیوں کی راس لیلا رام لیلا‘، ’باجی راؤ مستانی‘ اور ’پدماوت‘ جیسی ہٹ فلموں میں اداکاری کر چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ’رنویر سنگھ کا نام فائنل کر لیا گیا ہے، ابھی آفیشلی اس کا اعلان باقی ہے اور اس حوالے سے مزید کچھ چیزیں طے کرنی ہیں جس کے بعد بھنسالی خود اس حوالے سے بتا دیں گے۔ تاہم ابھی تک جو معاملات ہیں ان کے مطابق رنویر کا نام فائنل ہے۔

Comments

- Advertisement -