بدھ, جولائی 3, 2024
اشتہار

سنجے منجریکر کو ویرات کوہلی کے بغیر ٹیم کی تعریف کرنا مہنگا پڑ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

سابق بھارتی کرکٹر و کمنٹیٹر سنجے منجریکر کو ویرات کوہلی کے بغیر ٹیم کی تعریف کرنا مہنگا پڑ گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر سابق کرکٹر سنجے منجریکر نے 17 سال بعد ٹی 20 ورلڈکپ جیتنے پر بھارتی ٹیم کی تعریف کی تھی لیکن انہوں نے ویرات کوہلی کا نام نہیں لیا تھا۔

انہوں نے روہت شرما، ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ اور چیف سلیکٹر اجیت اگرکر کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ایماندار لکھا اور کہا تھا کہ ’یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ آپ نے آخر تک ٹیم کے لیے محنت کی۔‘

- Advertisement -

ایک ٹوئٹ میں سنجے منجریکر نے ہاردک پانڈیا، اکشر پٹیل اور جسپریت بمراہ کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ یہ پہلی دفعہ نہیں ہے کہ بھارتی بولرز نے جیت اپنے نام کی ہے۔

سنجے منجریکر کی تعریفی پوسٹ میں ویرات کوہلی کو شامل نہ دیکھ کر بھارتی شائقین کرکٹ بھڑک اٹھے اور انہیں تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

ایک صارف نے لکھا کہ پہلے انہوں نے ورلڈ کپ اسکواڈ میں ویرات کوہلی کو شامل نہیں کیا تھا اور اب کریڈٹس میں ویرات کا نام تک نہیں لیا یہ منافقت ہے، ویرات کوہلی لیجنڈ ہیں۔

ایک اور صارف نے سنجے منجریکر سے کہا کہ ایک ٹوئٹ میں کوہلی کو بھی مینشن کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں