قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آف اسپنر اور ٹی 20 ورلڈ کپ میں ٹیم کی کوچنگ کے فرائض انجام دینے والے ثقلین مشتاق نے کہا ہے کہ بلے باز شاہد آفریدی میں تین ایسی اہم خوبیاں ہیں جو اسے دوسروں کھلاڑیوں سے ممتاز کرتی ہیں۔
کرکٹ ویب سائٹ کو دیے گئے ورچوئل انٹرویو میں ثقلین مشتاق نے بتایا کہ میں دس سال قومی ٹیم میں رہا اس میں شاہد آفریدی سے میرا تعلق نو سال رہا ہے کیونکہ انہوں نے میرے ایک سال بعد ٹیم میں شمولیت اختیار کی۔
انہوں نے بتایا کہ آفریدی میں بہت ساری کوالٹیز تھی جن میں سے تین باتیں اہم ہیں جنہیں میں مداحوں کو بتاہا چاہتا ہوں ثقلین مشتاق نے کہا کہ سب سے پہلی بات یہ ہے کہ جو وہ ٹھان لیتا ہے اسے پورا کرکے رہتا ہے۔
شاہد آفریدی کی دوسری بڑی خوبی یہ ہے کہ وہ ٹینشن کبھی نہیں لیتا، چاہے وہ زیرو پر آؤٹ ہوجائے یا وکٹ پر کھڑے ہوکر چھکے مارے اس نے کبھی اس بات کو سر پر سوار نہیں کیا۔
تیسری خوبی بیان کرتے ہوئے ثقلین مشتاق نے کہا کہ اس کی یہ خوبی سب سے اچھی ہے کہ یہ اپنے والدین کا نہایت فرمانبردار بیٹا ہے، میرا اس کے گھر آنا جانا تھا اس کے والد مجھے کہتے تھے یہ تمہارا چھوٹا بھائی ہے اس کا خیال رکھنا۔
ثقلین مشتاق بوم بوم شاہد آفریدی کے بارے میں مزید کیا کہتے ہیں؟ یہ دیکھنے کے لیے مکمل ویڈیو دیکھیں۔