بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

ثقلین مشتاق کی دلچسپ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دلچسپ ویڈیو شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

ثقلین نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’وہ قومی ٹیم کی سیریز کے باعث تین ماہ بعد گھر پہنچے ہیں۔‘

- Advertisement -

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ثقلین مشتاق کی بیٹیاں ان کے بالوں اور داڑھی پر کلپ لگا رہی ہیں اور وہ خود بھی اس سے خوب محظوظ ہورہے ہیں۔

ثقلین مشتاق نے چند منٹ قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداحوں نے پسند کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی سیریز کے بعد قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق گھر پہنچے ہیں، اس سے قبل وہ مختلف دوروں پر ٹیم کے ساتھ تھے۔

ثقلین مشتاق نے اس سے قبل بھی ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں بیٹی ان کا میک اپ کرتی ہوئی دکھائی دی تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اس وقت قرنطینہ میں ہیں اور میرا یہ حلیہ اس میک اپ آرٹسٹ نے کیا ہے، ثقلین مشتاق نے کہا کہ بیٹی نے مجھے زبردستی کہا کہ میرے ساتھ کھیلنا چاہتی ہے اور اب میرا میک اپ کرکے بہت خوش ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں