منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

سارہ علی خان کے علیحدگی سے متعلق بیان پر کارتک آریان برہم

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ اسٹار کارتک آریان نے اپنی سابق گرل فرینڈ اداکارہ سارہ علی خان کی جانب سے علیحدگی سے متعلق دیے گئے بیان پر برہمی کا اظہار کر دیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سارہ علی خان نے ’کافی ود کرن‘ شو میں شرکت کے دوران کارتک آریان سے تعلقات اور بریک اپ سے متعلق گفتگو کی۔

سارہ علی خان سے سوال کیا گیا کہ ماضی میں جسے ڈیٹ کیا ہو اس کے ساتھ دوست بننا کتنا آسان ہے؟ اس پر نوجوان اداکارہ نے جواب دیا کہ یہ بہت آسان ہے کیونکہ یہ اس سے کہیں زیادہ فضول لگتا ہے۔

- Advertisement -

متعلقہ: سارہ علی خان کے پاس کتنی دولت ہے؟

انہوں نے کہا کہ یہ اُس وقت بہت آسان لگتا ہے جب آپ کسی کے ساتھ تعلق میں ہوں، یہ آپ کو کافی متاثر کرتا ہے، لیکن بالآخر آپ کو اس سے آگے بڑھنا ہوتا ہے۔

سابق گرل فرینڈ کے بیان پر کارتک آریان نے ردعمل دیا ہے جس میں اداکار نے کہا کہ لوگوں کو اس طرح کی گفتگو میں شامل نہیں کرنا چاہیے۔

کارتک آریان نے کہا کہ تعلقات اگر دو لوگوں کے درمیان ہے تو اس میں دوسرے کو بھی بات نہیں کرنی چاہیے، سب کو اپنے تعلقات کی عزت کرنی چاہیے۔

متعلقہ: کارتک آریان کو لڑکی نے شادی کی پیشکش کر دی

انہوں نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں لوگ اس وقت کی عزت کریں گے جب ہم دونوں ساتھ ہوتے تھے اور ایسی ہی امید میں اپنی پاٹنر سے رکھتا ہوں کیونکہ یہ درست نہیں ہے کہ آپ کسی کے بارے میں اس طرح بات کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں