پیر, جون 17, 2024
اشتہار

سارہ علی خان نے ’اینیمل‘ کیلیے آڈیشن دیا تھا یا نہیں؟ حقیقت سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کی نوجوان اداکارہ سارہ علی خان نے رنبیر کپور کی ایکشن سے بھرپور فلم ’اینیمل‘ کیلیے آڈیشن دیا تھا یا نہیں، اس کی حقیقت سامنے آگئی ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق میڈیا پر کافی دنوں سے خبریں گردش کر رہی ہیں کہ سارہ علی خان نے ’اینیمل‘ میں ’زویا‘ کے کردار کیلیے آڈیشن دیا تھا، لیکن ان کی جگہ ترپتی ڈمری کو کاسٹ کیا گیا۔

متعلقہ: سارہ علی خان کے پاس کتنی دولت ہے؟

- Advertisement -

سارہ علی خان کو کاسٹ نہ کرنے کی وجہ بتائی گئی کہ ہدایت کار سندیپ ریڈی وانگا ان کے کام سے مطمئن نہیں تھے جس کی وجہ سے ترپتی ڈمری کو کاسٹ کیا۔

تاہم اب ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ سارہ علی خان نے فلم کیلیے آڈیشن نہیں تھا، یہ خبریں غلط ہیں۔

گزشتہ روز ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ فلم کا حصہ بننے کیلیے پرینیتی چوپڑا، رنویر سنگھ اور مہیش بابو کو بھی پیشکش کی گئی تھی لیکن انہوں نے ٹھکرا دی۔

پرینیتی چوپڑا کو رشمیکا مندانہ اور مہیش بابو کو رنبیر کپور کی جگہ کاسٹ کرنے کی پیشکش کی گئی تھی۔

فلم کی کارکردگی کی بات کریں تو یہ 600 کروڑ روپے کا مجموعی بزنس کرنے میں کامیاب ہوگئی جبکہ اس میں مزید اضافے کی توقع ہے۔

متعلقہ: ’اینیمل ایسی فلم ہے جسے جانور بھی دیکھنا پسند نہ کریں‘

’اینیمل‘ میں رنبیر کپور کے کردار کو اداکارہ سلونی باترا نے ’زہریلا‘ قرار دیا۔ رن وجے کی بہن ریت کے طور پر نظر آنے والی سلونی بترا کا کہنا ہے کہ فلم میں رن وجے (رنبیر) کا کردار جس طرح بات کرتا ہے اور برتاؤ کرتا ہے، وہ زہریلا ہے لیکن یہ کہانی ان کے بارے میں ہی ہے، سندیپ سر نے اپنی کہانی اپنے طریقے سے بیان کی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں