20.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

کیا رنبیر کپور کی فلم ’اینیمل‘ کیلیے سارہ علی خان نے آڈیشن دیا تھا؟

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: معروف بالی وڈ اسٹار رنبیر کپور کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی ایکشن سے بھرپور فلم ’اینیمل‘ کیلیے سارہ علی خان نے آڈیشن دیا تھا۔

بھارتی نیوز ویب سائٹ Lehren کی رپورٹ کے مطابق سارہ علی خان نے فلم ’اینیمل‘ میں ’زویا‘ نامی کردار کیلیے آڈیشن دیا تھا لیکن ہدایت کار سندیپ ریڈی وانگا کی جانب سے مسترد کر دیا گیا۔

سندیپ ریڈی وانگا نے مرکزی کردار کیلیے رشمیکا مندانہ جبکہ معاون کردار کیلیے ترپتی ڈمری کو کاسٹ کیا۔ فلم ہدایت کار نے سارہ علی خان کو ’زویا‘ کیلیے بہتر قرار نہیں دیا تھا۔

- Advertisement -

متعلقہ: سارہ علی خان کے پاس کتنی دولت ہے؟

فلم کا حصہ بننے کیلیے پرینیتی چوپڑا، رنویر سنگھ اور مہیش بابو کو بھی پیشکش کی گئی تھی لیکن انہوں نے ٹھکرا دی۔ پرینیتی چوپڑا کو رشمیکا مندانہ اور مہیش بابو کو رنبیر کپور کی جگہ کاسٹ کرنے کی پیشکش کی گئی تھی۔

’اینیمل‘ نے 500 کروڑ روپت کا بزنس کر لیا جبکہ اس میں مزید اضافے کی توقع ہے۔ فلم میں رنبیر کپور کے کردار کو اداکارہ سلونی باترا نے ’زہریلا‘ قرار دیا۔

رن وجے کی بہن ریت کے طور پر نظر آنے والی سلونی بترا کا کہنا ہے کہ فلم میں رن وجے (رنبیر) کا کردار جس طرح بات کرتا ہے اور برتاؤ کرتا ہے، وہ زہریلا ہے لیکن یہ کہانی ان کے بارے میں ہی ہے، سندیپ سر نے اپنی کہانی اپنے طریقے سے بیان کی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں