جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

سارہ علی خان کے پاس کتنی دولت ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: 2018 میں فلم ‘کیدارناتھ‘ سے بالی وڈ میں قدم رکھنے والی نوجوان اداکارہ سارہ علی خان کے اثاثوں کی مالیت جان کر ہر کوئی حیران رہ گیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بالی وڈ کے ’چھوٹے نواب‘ سیف علی خان کی بیٹی سارہ نے اب تک متعدد فلموں میں کام کیا۔ حال ہی میں اداکار وکی کوشل کے ساتھ ان کی فلم ’ذرا ہٹکے ذرا بچکے‘ ریلیز ہوئی ہے۔

سارہ علی خان کا تعلق دولت مند ’نواب‘ خاندان سے ہے لیکن اس کے باوجود انہوں نے اپنے بل بوتے پر سخت محنت کر کے دولت اکٹھی کی۔

- Advertisement -

متعلقہ: سارہ علی خان کو منہ پھٹ ہونے پر کیا طعنہ دیا جاتا ہے؟

تقریباً 41 کروڑ روپے کے مجموعی اثاثوں کے ساتھ وہ ایک پُرتعیش زندگی گزار رہی ہیں۔ اداکارہ والدہ امریتا سنگھ کے ساتھ ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کے گھر میں رہ رہی ہیں۔

اداکارہ کے پاس مرسڈیز بینز جی کلاس 350 ڈی گاڑی ہے جس کی قیمت 1 کروڑ 30 لاکھ روپے ہے جبکہ اس کے علاوہ بھی وہ متعدد گاڑیوں کی مالک ہیں۔

سارہ علی خان کے پاس لگژری بیگز کا کلیکشن ہے جن میں سے کچھ کی قیمتیں 6 لاکھ، 70 ہزار اور 74 ہزار کے لگ بھگ ہیں۔ اداکارہ ایک فلم میں کام کرنے کیلیے تقریباً 3 کروڑ روپے چارج کرتی ہیں جبکہ انڈسٹری سے وہ سالانہ بنیاد پر 6 کروڑ 50 لاکھ روپے کماتی ہیں۔

سارہ علی خان ایک برانڈ کی توثیق کیلیے 1 کروڑ روپے جبکہ ایک سوشل میڈیا پوسٹ کیلیے 35 لاکھ روپے وصول کرتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں