جمعرات, مئی 23, 2024
اشتہار

سارہ علی خان کو منہ پھٹ ہونے پر کیا طعنہ دیا جاتا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے ’چھوٹے نواب‘ سیف علی خان کی بیٹی و نوجوان اداکارہ سارہ علی خان نے پہلی بار اپنے منہ پھٹ ہونے پر خاموشی توڑ دی۔

سارہ علی خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ لوگ مجھے حقیقی زندگی میں منہ پھٹ ہونے کا طعنہ دیتے ہیں لیکن سچ کہوں تو مجھے بالکل بھی اندازہ نہیں ہے کہ مجھے منہ پھٹ ہونا چاہیے یا نہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ لوگ طعنہ دیتے ہیں کہ مجھے اپنی زبان پر قابو رکھنا چاہیے، لیکن کچھ چیزیں ایسی ہوتی ہیں جن پر آپ کنٹرول نہیں رکھ سکتے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ میں اپنے تمام کرداروں پر بہت زیادہ محنت اور خلوص سے کام کرتی ہوں۔

انٹرویو میں سارہ علی خان سے پوچھا گیا کہ وہ سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کا مقابلہ کیسے کرتی ہیں؟ اس پر اداکارہ نے کہا کہ وہ اپنے متعلق ہونے والی ہر چیز پر گہری نظر رکھتی ہیں۔

سارہ علی خان نے کہا کہ سوشل میڈیا پر زیادہ تر وہ چیزیں دیکھتی ہوں جو میری اصلاح کیلیے ہوتی ہیں کیونکہ اگر لوگوں کو میرا کام پسند نہیں آتا تو یہ میرے لیے لمحہ فکریہ ہے۔

’کام سے متعلق کوئی بھی گفتگو ہوتی ہے میں اس پر توجہ ضرور دیتی ہوں لیکن جب ذاتی زندگی کے بارے میں سوالات اٹھائے جاتے ہیں تو نظر انداز کر دیتی ہوں۔‘

سارہ علی خان نے 2018 میں ریلیز ہونے والی فلم ’کیدارناتھ‘ سے اپنے بالی وڈ کیریئر کا آغاز کیا اور حال ہی میں وکی کوشل کے ساتھ فلم ’زرا ہٹکے زرا بچکے‘ میں مرکزی کردار نبھایا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں