اتوار, جون 16, 2024
اشتہار

وہاج علی نے یمنیٰ زیدی پر بنائی گئی ’میم‘ ڈیلیٹ کروادی

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار وہاج علی نے ساتھی اداکارہ یمنیٰ زیدی پر بنائی گئی ’میم‘ ڈیلیٹ کروادی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گزشتہ دنوں وہاج علی کے فین پیج کی جانب سے یمنیٰ زیدی سے متعلق میم شیئر کی گئی جس میں یمنیٰ زیدی اداکار ہمایوں سعید، وہاج علی، فیروز خان اور اذان سمیع کے ساتھ موجود ہیں۔

فین پیج نے یمنیٰ زیدی کی ساتھی اداکاروں کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یمنیٰ بھی آلو کی طرح ہر ایک کے ساتھ فٹ آجاتی ہے۔‘

- Advertisement -

یمنیٰ زیدی

وہاج علی کی نظر اس پوسٹ پر پڑی تو انہیں یہ ناگوار گزری اور انہوں نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’برائے مہربانی اس پوسٹ کو ہٹادیں، اگر آپ میرے مداح ہیں تو آپ کو میرے دوستوں اور خاندان کا احترام کرنا چاہیے۔‘

بعدازاں فین پیج کے ایڈمن کی جانب سے یمنیٰ زیدی سے متعلق پوسٹ کو ڈیلیٹ کردیا گیا۔

وہاج علی

واضح رہے کہ وہاج علی اور یمنیٰ زیدی نجی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل میں مرکزی کردار ادا کرچکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں