اشتہار

اداکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر نے منگنی کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ علی خان نے گلوکار فلک شبیر کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے لیے ہاں کردی۔

اطلاعات ہیں کہ بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار فلک شبیر نے اداکارہ کو شادی کی پیش کش کی تھی جس کی تصویر سارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بھی شیئر کی۔

دوسری جانب فلک شبیر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصویر شیئر کی۔

- Advertisement -

قبل ازیں سارہ نے اپنی ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے ہاتھوں میں انگوٹھی پہنی ہوئی تھی اور لکھا تھا کہ ’میں نے ہاں کردی‘۔

Image may contain: 2 people, people standing

آج ایک کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مختصر لوگوں نے شرکت کی۔ اب اس تقریب کی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر ہونا شروع ہوگئی ہیں۔

معصوم سی صورت اور آواز والی اداکارہ سارہ خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں ، سارہ خان آئے دن اپنے خوبصورت فوٹو شوٹ اور کام سے متعلق تصویریں اپنے مداحوں سے شیئر کرتی رہتی ہیں۔

واضح رہے کہ حال ہی میں سارہ خان نے انسٹاگرام پر 5 لاکھ فالوورز کا سنگ میل بھی عبور کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں