The news is by your side.

Advertisement

فلم سربجیت پاکستان میں ریلیز ہونےکا امکان نہیں

اسلام آباد : فلم پاکستان میں ریلیز ہو یا کسی اور ملک میں سب سے پہلے سینسر بورڈ طے کرتا ہے فلم ملک میں ریلیز ہونی چاہیےکہ نہیں فلم سربجیت کے ٹریلز ریلیز ہونے کے بعد امکان تھا کہ فلم پاکستان میں ریلیز نہیں کی جائے گی.

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکار رندیپ ہوڈا اور بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے کی فلم سربجیت کا پاکستان میں ریلیز ہونے کا امکان نہیں ہے. فلم کی کہانی سربجیت سنگھ کی زندگی پر مبنی ہے، جو پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث تھا.

یاد رہے کہ اس سے قبل رندیپ ہوڈا کا کہنا تھا کہ فلم میں پاکستان پر تنقید نہیں کی گئی،اس میں قیدیوں پر ہونے والے مظالم کو دکھایا گیا ہے.

واضح رہے کہ سربجیت سنگھ بھارتی فوجی تھا جو پاکستان کے شہر لاہور کی کوٹ لکپت جیل میں سزائے موت کا قیدی تھا،سربجیت سنگھ پر مئی 2013 میں جیل میں موجود دو قیدیوں کی جانب سے حملہ کیاگیا جس کے بعد سربجیت ہلاک ہوگیا تھا.

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں