جمعہ, مارچ 21, 2025
اشتہار

چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کے لئے بڑا اعزاز

اشتہار

حیرت انگیز

چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیوروسارہ احمد نے ’انٹرنیشنل وومن آف کریج ‘کا اعزاز حاصل کرلیا اور یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں۔

تفصیلات کے مطابق ملک کا نام روشن کرنے میں پاکستانی خواتین کی مثالی کارکردگی ہے، ایک اور بیٹی نے پاکستان کے لیے بڑا اعزاز حاصل کرلیا۔

رکن پنجاب اسمبلی اور چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیوروسارہ احمد کو ’انٹرنیشنل وومن آف کریج ‘کے اعزاز سے نواز دیا گیا۔

ایوارڈ بچوں کے استحصال کی روک تھام اور بھکاری مافیا سے بچانے کیلئے خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔

سارہ احمد کو اعزاز امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی جانب سے اسلام آباد میں دیا گیا، سارہ احمد انٹرنیشنل وومن آف کریج کا اعزاز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں۔

سارہ احمد کو حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ امتیاز سےبھی نوازا جاچکا ہے جبکہ انھوں نے اٹلی میں انٹرنیشنل کولیبوریٹو ایوارڈ حاصل کیا اور اقوام متحدہ میں نمائندگی بھی کی۔

اس موقع پر چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے کہا کہ عالمی ایوارڈملنامیرے اورپاکستان کیلئے اعزاز کی بات ہے، چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتی ہوں جن کے کام کی بدولت مجھے ایوارڈ ملا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں