جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

’یہ میرے بابا اور ماما ہیں‘ سارہ اور فلک کی بیٹی کی دلچسپ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

گلوکار فلک شبیر اور اداکارہ سارہ خان کی بیٹی عالیانہ کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ سارہ خان نے بیٹی عالیانہ کی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ڈرائنگ بنا رہی ہیں۔

سارہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ میرے بابا ہیں اور یہ ماما ہیں۔‘

عالیانہ ویڈیو میں بھی یہی کہتی ہیں کہ یہ میرے بابا اور یہ میری ماما ہیں اس پر سارہ خان کہتی ہیں کہ یہ میری بیٹی ہے۔

عالیانہ ڈرائنگ بنا کر خوشی کا اظہار بھی کررہی ہیں۔

سارہ خان نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں