تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

سارہ اور فلک کی شادی میں رکاوٹ کیسے دور ہوئی؟

شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی سارہ خان اور فلک شبیر دو سال قبل رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے اور شادی کے بعد سے فلک اہلیہ سارہ کو پھول دیتے آرہے ہیں۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں سارہ خان اور فلک شبیر نے شرکت کی اور میزبان ندا یاسر کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

گلوکار فلک شبیر نے بتایا کہ شادی سے قبل میں اور سارہ نے بات چیت کرنا شروع کردی تھی جب ان کے والد میرے گھر آرہے تھے تو سارہ سے صرف اتنا پوچھا کہ کوئی ایسی بات ہے جو مجھے ان کے والد کے سامنے نہیں کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ سارہ نے کہا کہ اگر میرے والد تمہارے گھر بیس منٹ تک بیٹھ گئے تو سمجھ جانا رشتہ پکا ہے اگر نہیں تو سمجھ جانا کہ انکار ہے۔

فلک شبیر نے بتایا کہ انکل نے میرے گھر میں آنے کے لیے فون کیا اور بتایا کہ وہ اپنی تینوں بیٹیوں کو ساتھ لے کر آئیں گے جس پر میں نے کہا کہ جی انکل بالکل آپ آجائیں۔

انہوں نے بتایا کہ انکل میرے ہاں بیس پچیس منٹ نہیں بلکہ تین گھنٹے تک بیٹھے اور وہ جبکہ چائے پر آئے تھے۔

ایک سوال کے جواب میں سارہ نے بتایا کہ فلک جو انہیں پھول دیتے ہیں وہ انہیں دو سے تین دن تک پانی لگا کر سنھالتی رہتی ہیں اور اس کے بعد بھی اسے پھینکتی نہیں بلکہ تاریخ لکھ کر ڈائئری میں محفوظ کرلیتی ہیں۔

Comments

- Advertisement -