تازہ ترین

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

فلک شبیر نے سارہ خان کو منہ دکھائی میں کیا تحفہ دیا تھا؟

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان نے بتایا ہے کہ انہیں شوہر فلک شبیر نے منہ دکھائی پر کیا تحفہ دیا تھا؟

شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی فلک شبیر اور سارہ علی نے گزشتہ دنوں اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’شانِ سحور‘ میں شرکت کی اور میزبان ندا یاسر کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

ندا یاسر نے فلک شبیر سے پوچھا کہ ’آپ نے سارہ خان کو اب تک کیا مہنگا تحفہ دیا ہے؟

فلک شبیر نے کہا کہ اس کا جواب تو سارہ ہی دیں گی۔‘ سارہ خان نے بتایا کہ ’فلک نے شادی پر منہ دکھائی میں ’گھر‘ تحفے میں دیا تھا اور  کچھ دن قبل بھی مجھے گھر تحفے میں دیا ہے۔

سارہ خان کا کہنا تھا کہ ’فلک نے کچھ دن قبل مجھے ہیری کی انگوٹھی بھی گفٹ کی ہے۔‘

انہوں نے بتایا کہ شادی کے بعد فلک شبیر نے مجھے مہنگے مہنگے برانڈز سے متعارف کروایا اور ان کی عادت ہے جب بھی بیرون ملک جاتے ہیں تو میرے لیے مہنگے تحائف ضرور لاتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں سارہ خان نے کہا کہ ’مجھے فلک شبیر کے سارے گانے پسند ہیں لیکن انہوں نے شادی کی سالگرہ پر میرے لیے گانا ’پیار دا سہارا‘ گایا تھا جو مجھے زیادہ اچھا لگا۔

واضح رہے کہ فلک شبیر اور سارہ خان جولائی 2020 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، ان کی ایک بیٹی عالیانہ فلک ہے، سارہ خان سوشل میڈیا پر بیٹی اور شوہر کے ساتھ اکثر تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -