تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

سارہ خان کی ویڈیو مداحوں کو بھا گئی

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئئرنگ ایپ انسٹاگرام سارہ خان نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں گولڈن کلر کے لباس میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

سارہ کی ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں شوہر فلک شبیر کا گانا ’پیار دا سہارا‘ چل رہا ہے جبکہ اداکارہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ’گلاب‘ کے پھول کی ایموجی بنائی۔

سارہ خان نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کیں جسے لاکھوں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ سارہ خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر بیٹی عالیانہ اور شوہر فلک شبیر کے ساتھ تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

اس سے قبل پروگرام شان سحور میں سارہ خان نے بتایا تھا کہ ’فلک نے شادی پر منہ دکھائی میں ’گھر‘ تحفے میں دیا تھا اور کچھ دن قبل بھی مجھے گھر تحفے میں دیا ہے۔

سارہ خان کا کہنا تھا کہ ’فلک نے کچھ دن قبل مجھے ہیرے کی انگوٹھی بھی گفٹ کی ہے۔‘

انہوں نے بتایا تھا کہ شادی کے بعد فلک شبیر نے مجھے مہنگے مہنگے برانڈز سے متعارف کروایا اور ان کی عادت ہے جب بھی بیرون ملک جاتے ہیں تو میرے لیے مہنگے تحائف ضرور لاتے ہیں۔

یاد رہے کہ فلک شبیر اور سارہ خان جولائی 2020 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، ان کی ایک بیٹی عالیانہ فلک ہے۔

Comments

- Advertisement -