جمعہ, جنوری 17, 2025
اشتہار

سارہ خان نے ڈائریکٹر کو تھپڑمارنے کی وجہ بتادی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان نے ڈائریکٹر کو تھپڑ دے مارا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان نے ایک ٹی وی انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ڈائریکٹر کو ایک نہیں دو تھپڑ مارے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہم میک اپ روم میں تھے جب میں نے انہیں ڈر کے مارے تھپڑ مار دیا تھا لیکن پھر سوچا کہ روم میں کوئی نہیں ہے، چیختی ہوئی باہر گئی اور جب وہ وہاں پہنچے تو میں نے سب کے سامنے انہیں ایک اور تھپڑ مارا۔

- Advertisement -

اداکارہ سارہ خان نے تھپڑ مارنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ’وہ مجھے فلم دکھانے لے جانا چاہتے تھے لیکن میں انکار کررہی تھی جب انہوں نے ہاتھ پکڑا تو مجھ سے برداشت نہیں ہوا اور انہیں ڈر کے مارے تھپڑ دے مارا۔

مزید پڑھیں: آئٹم سانگ کے خلاف نہیں، ایک قسم کا آرٹ ہے، سارہ خان

سارہ خان نے کہا کہ مجھے کئی فلموں میں کام کرنے کی آفر ہوئی تھی لیکن نامناسب لباس کی وجہ سے انکار کردیا، پاکستانی فلم انڈسٹری آئٹم سانگ کے بغیر بھی آگے بڑھ سکتی ہے۔

سارہ خان نے کہا کہ کسی بھی فلم کو کامیاب بنانے کے لیے اچھا اسکرپٹ، جاندار اداکاری، ہدایت کاری کا ہونا معنی رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ سارہ خان متعدد کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھاچکی ہیں اور انہوں نے کچھ عرصہ قبل اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’تم میری ہو‘ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا جس میں فیصل قریشی اور اعجاز اسلم بھی موجود تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں