شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ سارہ نیلم کا کہنا ہے کہ امیر نہیں عزت کرنے والے لڑکے سے شادی کروں گی۔
اے آر وائی زندگی کے پروگرام ’دی نائٹ شو ود ایاز سموں‘ میں اداکارہ و ماڈل سارہ نیلم نے شرکت کی اور اس دوران جیون ساتھی سے متعلق اظہار خیال کیا۔
میزبان نے پوچھا کہ اگر کوئی لڑکا تعریف کرے تو کیا فیڈ بیک دیتی ہیں؟
اداکارہ نے کہا کہ انسٹاگرام پر بہت فضول پیغام آتے ہیں اور لوگ مجھے کافی پینے کے لیے بلاتے ہیں، کوئی کہتا ہے شادی کرلیں، رشتہ کہاں بھیجوں۔
انہوں نے کہا کہ عزت کرنے والے لڑکا ہونا چاہیے ایسے شخص سے شادی کروں گی جو دکھنے میں بھی پیارا نہ ہو لیکن عزت کرنے والا ہونا چاہیے۔
سارہ نیلم نے کہا کہ جو لڑکے خوبصورت ہوتے ہیں ان میں بہت انا ہوتی ہے لڑکی اس کے مقابلے میں اچھی ہوگی تو زیادہ ٹھیک ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ جیون ساتھی کا ڈریسنگ سینس اچھا ہونا چاہیے جب میں اس کے ساتھ باہر نکلوں تو لوگ بولے کہ کیا جوڑی ہے۔
سارہ نیلم کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ خوبصورتی چہرے سے نہیں ڈریسنگ سینس سے ہوتی ہے اگر کپڑے پہننے کا ڈھنگ ہو تو مناسب قیمت کے کپڑے بھی اچھے لگتے ہیں۔