ہفتہ, مئی 17, 2025
اشتہار

سارہ عمیر نے ہدایت کار کو تھپڑ مارنے کی وجہ بیان کردی

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ سارہ عمیر نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں ڈرامے کے سیٹ پر ڈائریکٹر کو تھپڑ مار دیا تھا۔

اداکارہ سارہ عمیر نے حال ہی میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے شو ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں شرکت کی اور شوبز کیریئر کے دوران پیش آئے واقعے سے متعلق اظہار خیال کیا۔

انہوں نے بتایا کہ میں غصے کی بہت تیز ہوں اور مجھ سے غلط بات برداشت نہیں ہوتی ہے جب سے بچوں کی پیدائش ہوئی ہے تو غصہ کم ہوگیا ہے۔

سارہ عمیر نے کہا کہ کاظم پاشا کے ساتھ کام کیا ہے اور وہ ہی میرے استاد ہیں میں ان کو سر کہہ کر مخاطب کرتی ہوں اس کے علاوہ کسی کو سر نہیں بول سکتی۔

اداکارہ نے واقعہ بتاتے ہوئے کہا کہ کافی سال پہلے کی بات ہے جب ہم اندرون سندھ مٹیاری میں ڈرامے کی شوٹنگ کررہے تھے معروف ڈائریکٹر ہیں جب انہوں نے نامناسب طریقے سے چھوا تو میں نے تھپڑ رسید کردیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم کھانے کی ٹیبل پر بیٹھے تھے مجھے محسوس ہوا کوئی چھو رہا ہے میں سمجھی کے غلطی سے ہوگیا ہوگا پھر جگہ تبدیل کرلی، اس نے پھر وہی حرکت کی جب تیسری مرتبہ سین سمجھاتے ہوئے وہ نامناسب طریقے سے چھونے لگے تو میں نے دو تھپڑ رسید کردیے۔

سارہ عمیر نے بتایا کہ میں نے تھپڑ مارنے کے بعد اس سے کہا کہ میں نے تم جیسے گھٹیا انسان کے ساتھ کام ہی نہیں کرنا ہے۔

اگرچہ سارہ نے اس واقعے پر کھل کر بات کی لیکن انہوں نے ہدایت کار کا نام نہیں بتایا اور نہ ہی اس وقت فلمائے جانے والے ڈرامے کی وضاحت کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں