ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

پاکستانی نوجوان سارنگ بلوچ فٹبال برائے دوستی کا سفیربن گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستانی نوجوان سارنگ بلوچ فٹبال برائےدوستی کا سفیر بن گیا، سارنگ بلوچ کا کہنا ہے کہ فیفا کپ کی تقریب میں حصہ لینا اعزاز کی بات ہے۔

تفصیلات کے مطابق فٹبال کا پاکستانی متوالا سارنگ بلوچ ماسکو میں آج شروع ہونے والے فیفا ورلڈ کپ میں پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لہرائے گا، سارنگ بلوچ فٹبال برائے دوستی کے سفیرکے طور پر پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

فٹبال کی تاریخ میں پہلی بار کسی پاکستانی کو فیفا ورلڈکپ کی تقریب میں جھنڈا لہرانے کیلئے دعوت دی گئی ہے۔

- Advertisement -

سارنگ بلوچ کا تعلق پاکستان کے پسماندہ ضلع ڈیرہ غازی خان سے ہے۔

پاکستانی نوجوان سارنگ بلوچ نے فیفا ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کو اپنے لئے بہت بڑا اعزاز قراردیا اور کہا ہے کہ فیفا کپ کی تقریب میں حصہ لینا اعزاز کی بات ہے۔

دوسری جانب فٹ بال فار فرینڈ شپ کے پاکستان میں کوآرڈی نیٹر فہد خان بھی دنیا کے211 ممالک کے ان پندرہ خوش نصیب افراد میں شامل ہیں، جنہیں فیفا نے افتتاحی تقریب میں بطور اعزازی مہمان مدعو کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ فیفا فٹبال ورلڈ کپ کے میلے کا آغاز آج سے روس میں ہورہا ہے، افتتاحی میچ روس اور سعودیہ عرب کے درمیان کھیلا جائے گا۔

فٹبال ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں چندگھنٹے رہ گئے ہیں ،  روس میں فیفا ورلڈ کپ کو یادگار بنانے کیلئے ایونٹ میں نامور فنکار پرفارم کریں گ جبکہ  پانچ سو زائد ڈانسرز  اور  پرفارمرز  تقریب کو  چار  چاند لگائیں گے، برطانوی گلوکار روبی ولیمز آواز کا جادو جگائیں گے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں