جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

کشمیر کو 3 حصوں میں تقسیم کا منصوبہ بنایا جارہا ہے، سردار مسعود خان

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ اب کشمیر کو3حصوں میں تقسیم کا منصوبہ بنایا جارہا ہے، بھارت مقبوضہ وادی میں اسرائیل کی طرز پر آبادیاں چاہتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستانی ہائی کمیشن لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، سردار مسعود خان نے کہا کہ آج122روز گزر گئے مقبوضہ کشمیر کا محاصرہ اور کرفیو ختم نہیں ہوا۔

کشمیر کو3حصوں میں تقسیم کا منصوبہ بنایا جارہا ہے، اب بھارت چاہتا ہے کہ کشمیر میں بھی اسرائیل کی طرز پر آبادیاں بنائے، مودی حکومت ہندوؤں کو کشمیر میں آباد کرنے کا منصوبہ بنارہی ہے، اس نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو بھی اپنے نقشے میں دکھایا۔

صدر آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ کشمیر میں نسل کشی اور قتل عام جاری ہے، اس وقت مقبوضہ وادی میں9لاکھ بھارتی فوجی جنگی جرائم میں مصروف ہیں۔

آرایس ایس کشمیر کی خواتین کو مال غنیمت سمجھتی ہے، گجرات کے قاتل کشمیر میں بھی قتل عام کررہے ہیں، کشمیریوں کو دنیا کی کوئی طاقت مغلوب نہیں رکھ سکتی۔

بھارت کو تنبیہ کرتا ہوں کہ پاکستان کے خلاف دہشت گردی بند کردے، بھارت بلوچستان سمیت پاکستان میں دہشت گردی کرا رہا ہے۔

مزید پڑھیں : دنیا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کا نوٹس لے، سردار مسعود خان

واضح رہے کہ اس سے قبل جدہ میں او آئی سی کے مستقل انسانی حقوق کمیشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا تھا کہ بھارتی پابندیوں نے کشمیریوں کی زندگی اجیرن کردی ہے، دنیا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کا نوٹس لے۔

اجلاس میں سردار مسعود خان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی جانب سے روا رکھے جانے والے سلوک اور وادی میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی صورت حال سے اراکین کو آگاہ کیا۔ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں