تازہ ترین

لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کی چیئرمین نادرا تعیناتی کی منظوری

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیرصدارت ہونے والے وفاقی...

مستونگ دھماکے میں ’را‘ ملوث ہے، نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی

اسلام آباد : نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا...

9 مئی واقعات : چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 ضمانت کی درخواستیں منظور

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے 9...

نواز شریف نے 4 سال بعد وطن واپسی کیلئے ٹکٹ بک کروالیا

لندن : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف...

وزیرتعلیم سندھ کی والدین کو ہدایت

کراچی: وزیرتعلیم سندھ سردار شاہ نے والدین کو ہدایت کی ہے کہ اگر وہ اسکول بند نہیں کروانا چاہتے تو نویں سے بارہویں جماعت تک کے طالب علموں کو کرونا ویکسین لگوائیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر تعلیم کی زیرصدارت ڈائریکٹویٹ آف پرائیوٹ انسٹی ٹیوشن اینڈ رجسٹریشن کا اجلاس ہوا، جس میں پیر سے تمام اسکولوں میں ویکسین نیشن مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے سردار شاہ نے کہا کہ ’ترقی یافتہ ممالک میں ویکسی نیشن کے بعد زندگی معمول پر آئی، ہمیں بھی اس بات کو یقینی بنانا ہوگا تاکہ معمولات زندگی کی طرف لوٹ سکیں‘۔

مزید پڑھیں: سندھ میں پیر سے تعلیمی ادارے کھولیں گے یا نہیں ؟ فیصلہ ہوگیا

صوبائی وزیرتعلیم نے بتایا کہ محکمہ صحت کی تجویز پر تمام تعلیمی اداروں میں کل سے ویکسی نیشن شروع جائے گی،  طبی عملہ ضلعی سطح پر اسکول، کالجز اور یونیورسٹیز میں بھیجا جائے گا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بچوں کو ویکسین لگانے کے لیے والدین کی رضامندی لازمی ہوگی، جس کے لیے اُن سے باقاعدہ تحریری اجازت نامہ لیا جائے گا۔

حکام کے مطابق نجی و سرکاری اسکولز کے اساتذہ والدین کو ویکسی نیشن کے حوالے سے اعتماد میں لیں گے۔

Comments

- Advertisement -