تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

سندھ میں پیر سے تعلیمی ادارے کھولیں گے یا نہیں ؟ فیصلہ ہوگیا

کراچی : محکمہ تعلیم کی ورکنگ کمیٹی نے سندھ میں پیر سے 50 فیصد حاضری کیساتھ اسکول کھولنے کا فیصلہ کرلیا اور کہا بچوں کو 3دن کے وقفے کیساتھ اسکول جانے کی احازت ہوگی ۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں پیر سے اسکول کھلنے کے معاملے پر سیکریٹری تعلیم سندھ کی زیرصدارت محکمہ تعلیم کی ورکنگ کمیٹی کااجلاس ہوا ، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ
50 فیصد حاضری کیساتھ 30اگست سے تدریسی عمل بحال کردیا جائے گا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا کہ بچوں کو 3دن کے وقفے کیساتھ اسکول جانے کی احازت ہوگی اور تمام اسکول 3دن ایک گروپ اور تین دوسرے گروپ کو بلانے کے پابند ہوں گے جبکہ والدین کو کوویڈ سرٹیفکیٹ اسکول میں جمع کرانا ہوگا۔

کمیٹی کا کہنا تھا کہ تمام تعلیمی اداروں کے اساتذہ ،عملہ 100فیصدویکیسن کے ساتھ آسکے گا۔

یاد رہے محکمہ تعلیم سندھ نے 100فیصد ویکسی نیشن والے اسکولوں کو 30اگست سے 50فیصدحاضری کے ساتھ اسکول کھولنے کی اجازت دی گئی تھی۔

وزیرتعلیم سردارشاہ نے عملے سمیت والدین کی ویکسی نیشن بھی لازمی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ طلبا کے والدین کو اپنا ویکسی نیشن کارڈ اسکول انتظامیہ کے پاس جمع کروانا ہوگا اور اسکول میں اسٹاف اور طلباکے لئے ایس اوپیزپرعمل کرنا ضروری ہوگا۔

پرائیویٹ اسکولزایسوسی ایشنز نے کہا تھا کہ ویکسی نیشن سے متعلق رپورٹ جمع کرائیں گے، نجی اسکولوں نےوالدین سےویکسی نیشن سرٹیفکیٹ بذریعہ ای میل طلب کیا ، جس میں نجی اسکولوں کی والدین کو 28اگست تک ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ جمع کرانےکی ہدایت کی ہے۔

Comments

- Advertisement -