اشتہار

آزاد کشمیر کے سابق صدر و وزیراعظم انتقال کرگئے

اشتہار

حیرت انگیز

مظفرآباد: آزاد کشمیر کےسابق صدر، وزیراعظم سردار سکندر حیات انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے سابق صدر، وزیراعظم سردارسکندرحیات اس دار فانی سے کوچ کرگئے، آزاد کشمیر کے زیرک سیاستدان کو چند روز قبل دل کا دورہ پڑا تھا، جس کے باعث وہ کوٹلی کے اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ آج اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔

ستاسی برس کے سردار سکندر حیات کو یہ اعزاز حاصل رہا کہ وہ دو بار آذاد کشمیر کے وزیراعظم جبکہ ایک بار صدر کے عہدے پر فائز رہے۔

- Advertisement -

سردار سکندر حیات خان 1985 سے 1990 تک اور پھر 2001 سے 2006 تک آذاد کشمیر کے وزیراعظم جبکہ 1991 سے 1996 کے دوران صدر کے عہدے پر براجمان رہے۔

سردار سکندر حیات خان کے بیٹے اور سابق وزیر سردار فاروق سکندر خان کے فیس بک پیج سے سکندر حیات خان کی وفات کی تصدیق کی گئی ہے۔

وزیراعظم آزادکشمیرعبدالقیوم نیازی نے سکندرحیات کےانتقال پراظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ سکندر حیات کےانتقال کاسن کر دل دکھی ہے، مرحوم ایک منجھےہوئےسیاستدان تھے انہوں نے اپنی زندگی عوام کی خدمت میں گزاری، سکندر حیات کی تحریک آزادی کیلئےخدمات کوہمیشہ یاد رکھاجائےگا، اللہ مرحوم کی مغفرت،جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سردار سکندر حیات خان کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئےکہا کہ سردار سکندر حیات نےمقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کے خلاف آواز بلند کی، سردار سکندر حیات نےہمیشہ اصول پرستی اور حق کی سیاست کا علم بلند رکھا، اللہ تعالیٰ مرحوم کےدرجات بلندفرمائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں