بونیر : پی ٹی آئی کے مقتول رکن صوبائی اسمبلی سردار سورن سنگھ کی آخری رسومات بونیر میں ادا کردی گئیں۔ قتل کے شبے میں چار ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بونیر میں گزشتہ روز نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قتل ہونے والے تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی سردار سورن سنگھ کی آخری رسومات ادا کردی گئیں۔
آخری رسومات میں کسی حکومتی عہدیدار یا پارٹی کے نمائندے نے شرکت نہیں کی، پولیس نے سورن سنگھ کےقتل کےالزام میں چار ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے،
واضح رہے کہ گذشتہ روز نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی سردار سورن سنگھ پربونیر کے علاقے پیر بابا میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی تھی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے تھے۔
سورن سنگھ کسی پروگرام میں شرکت کرنے کے بعد واپس گھر جا رہے تھے، انہیں طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے تھے۔