اشتہار

تیغو خان کا پیپلز پارٹی سے کوئی تعلق نہیں: مکیش چاؤلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: صوبائی وزیر مکیش چاؤلہ نے کہا ہے کہ سردار تیغو خان کا پیپلز پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر مکیش چاؤلہ نے کندھ کوٹ میں بچوں کے اغوا کی وارداتوں پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب پولیس کارروائی کرے گی تو ری ایکشن تو آئے گا۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا سردار تیغو خان تیغانی کا پی پی سے کوئی تعلق نہیں ہے، تیغو ہو یا کوئی اور ایم اپی اے اور ایم این اے، کرمنل سرگرمیوں میں ملوث ہوگا تو گرفتار کیا جائے گا۔

- Advertisement -

دوسری طرف ایس ایس پی کندھ کوٹ عرفان سموں کا کہنا ہے کہ آپریشن تیز کر دیا گیا ہے، اور مغوی بچے جلد بازیاب کرا لیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ صوبہ سندھ کے شہر کندھ کوٹ سے 7 بچے اغوا کر لیے گئے ہیں جو سخت خطرے میں ہیں، سندھ پولیس اور کچے کے ڈاکوؤں میں معصوم پھول مسلے جانے لگے ہیں، اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے بعد محکمہ پولیس حرکت میں آئی۔

کندھ کوٹ سے اغوا 7 بچے سخت خطرے میں، سندھ پولیس اور کچے کے ڈاکوؤں میں معصوم پھول مسلے جانے لگے

ایس ایس پی عرفان علی سموں نے علیشا کے والدین سے ملاقات میں اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی ٹیمیں چھاپے مار رہی ہیں، بہت جلد مغوی کی بازیابی کو یقینی بنایا جائے گا۔ انھوں نے کہا علاقے میں 7 بچوں کے اغوا سمیت جرائم کی وارداتوں پر حکام میں گہری تشویش پائی جاتی ہے، جرائم پیشہ افراد کوعبرت ناک انجام تک پہنچانے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں