بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

عمران خان نے سردارعثمان بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کرنے کا اعلان کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور  : وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے  سردارعثمان بزدار کو  وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے  نامزد کردیا ہے،  عثمان بزدار  تونسہ کے پسماندہ علاقے سے  تعلق رکھتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے نئے وزیر اعظم عمران خان نے سردار عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، اس بات کا اعلان انہوں نے اپنی ایک ویڈیو بیان میں کیا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ سردارعثمان بزدار کا تعلق پنجاب کے اس علاقے سے جو سب سے پسماندہ ہے، وہاں کے عوام کو بنیادی وسائل بھی میسر نہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ سردارعثمان بزدار کا تعلق تونسہ کے اس علاقے سے ہے جو سب سے پسماندہ ہے، سردارعثمان بزار جس علاقے سےتعلق رکھتے ہیں وہاں وسائل نہیں، یہ واحد ایم پی اے ہیں جس کے گھر میں بجلی تک نہیں، وہاں کے لوگ ایسے ہیں جیسے پرانے زمانے میں رہ رہے ہوں۔

عمران خان نے کہا کہ عثمان بزدار جانتا ہے کہ پسماندہ علاقے کے لوگ کیسے زندگی گزارتے ہیں؟ امید ہے وہ زبردست کام کریں گے اور تحریک انصاف کے وژن پر پورا اتریں گے۔

واضح رہے کہ انتخابات 2018  میں سردارعثمان بزدار نے پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 286 سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا اور  چھبیس ہزار پانچ سو ستاسی ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔

سردارعثمان خان بزدار اپنے قبیلے کے سردار ہیں اور ڈی جی خان ٹرائبل ایریا کے سابق تحصیل ناظم رہ چکے ہیں جبکہ جنوبی پنجاب محاذ کا حصہ بھی رہے۔

سردار عثمان نے پولیٹیکل سائنس میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی ہے، ان کے والد فتح محمد بزدار تین مرتبہ قومی اسمبلی کے ممبر رہے۔


مزید پڑھیں :  وزیراعلیٰ جنوبی پنجاب سے لانے کا امکان، اعلان کل کیا جائے گا


یاد رہے کہ گذشتہ روز   عمران خان کی زیرصدارت بنی گالا میں اہم اجلاس ہوا تھا ، جس کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب جنوبی پنجاب سے لانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق عمران خان نے  کل ہی وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے مشاورت مکمل کرکے  فیصلہ کر لیا تھا کہ و زیراعلیٰ لاہور سے نہیں، بلکہ پس ماندہ علاقے سے مڈل کلاس کا نمائندہ ہوگا جس کا اعلان انہوں نے آج اپنے ویڈیو بیان میں کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں