پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

ویسٹ انڈیز کیخلاف ڈراپ کیے جانے پر سرفراز کا دل ٹوٹ گیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں ڈراپ کیے جانے پر دل ٹوٹ گیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ڈراپ کیے جانے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ردعمل دیا اور تھوڑی دیر بعد ٹویٹ ڈیلیٹ بھی کردیا۔

سرفراز کے ڈیلیٹ کیے گئے ٹویٹ کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

سابق کپتان نے ٹویٹر پر شاعرانہ انداز میں ردعمل دیتے ہوئے لکھا تھا کہ ’کرتے ہیں میری خامیوں کا تذکرہ اس طرح، لوگ اپنے اعمال میں فرشتہ ہوں جیسے۔‘

Sarfaraz Ahmeds deleted tweet. — Twitter

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے اور ٹی 20 سیریز 13 سے 22 دسمبر کے درمیان کھیلی جائے گی۔

سرفراز احمد کو ون ڈے اور ٹی 20 دونوں اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ سرفراز احمد کو بنگلہ دیش کے خلاف ٹی 20 سیریز کے آخری میچ میں موقع دیا گیا تھا لیکن وہ 12 گیندوں پر 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں