جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

سرفراز احمد نے چیمپئنز ٹرافی کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیشگوئی کردی

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کی فائنل فور ٹیموں کی پیش گوئی کردی۔

سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ اگر مجھے چار سیمی فائنلسٹ منتخب کرنا ہو تو میں پاکستان، بھارت، آسٹریلیا اور افغانستان کے ساتھ جاؤں گا۔

چیمپئنز ٹرافی کے فاتح کپتان نے کہا کہ ہوم گراؤنڈ پر پاکستان ٹیم پر دباؤ بھی ہوگا، شائقین دفاعی چیمپئن ہونے کی وجہ سے بھی گرین شرٹس سے توقعات وابستہ کیے ہوئے ہیں۔

انہوں نے افغانستان ٹیم کی تعریف کی اور کہا کہ میرے خیال میں افغان ٹیم مضبوط دعوے دار ہوسکتی ہے۔

سرفراز احمد نے کہا کہ میرے خیال میں افغانستان کے پاس مضبوط ٹیم ہے، آسٹریلیا اور بھارت کے پاس بھی اچھے کھلاڑی موجود ہیں۔

سابق کپتان نے کہا کہ افغانستان کے اسپنر بہترین ہیں جس کی وجہ سے سیمی فائنل کے لیے ان کا انتخاب کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس ٹائٹل کے دفاع کرنے کا واقعی اچھا موقع ہے اور مجھے لگتا ہے کہ ہماری ٹیم کا کمبی نیشن بہترین ہے، 2017 کے کچھ کھلاڑی موجود ہیں۔

سرفراز نے مزید کہا کہ بابر اعظم اور فخر زمان کی بیٹنگ پاکستان کے لیے بہت اہم ہوگی، شاہین اور حارث رؤف دنیائے کرکٹ کے بہترین فاسٹ بولر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح پاک بھارت مقابلہ ٹورنامنٹ کے سب سے اہم میچ ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں