The news is by your side.

تعلیمی نصاب میں شامل سرفراز کا بچوں کے لیے ویڈیو پیغام

قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کی سوانح حیات کو اردو کی چوتھی جماعت میں شامل کیا گیا جسے اب بچے پڑھیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ خوب محنت کریں اور سبز ہلالی پرچم کو بلند کریں۔

قومی ٹیم کو 2017 میں چیمپئنز ٹرافی جتوانے والے کپتان سرفراز احمد کہا کہ یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔

اپنے ویڈیو پیغام میں سرفراز احمد نے کہا کہ اس آزادی کے مہینے میں حکومت سندھ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے مجھے نصاب میں شامل کیا۔

اس سے قبل سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں سرفراز احمد نے لکھا کہ ایک رول ماڈل کی حیثیت سے ہمیں بچوں کے لیے متاثر کن شخصیت ہونا چاہیے، اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے میں ہمیشہ دستیاب رہوں گا۔

اب بچے سرفراز احمد کو پڑھیں گے

یاد رہے کہ حکومت سندھ نے اردو کی چوتھی کلاس کی کتاب میں ایک سبق قومی ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد کی زندگی پر شامل کیا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں