تازہ ترین

محمد حفیظ سے متعلق سرفراز احمد بول پڑے

کراچی: پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ محمد رضوان اور میرا پی ایس ایل میں کوئی مقابلہ نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محمد رضوان اور میرا کوئی مقابلہ نہیں، شائقین کے بغیر کرکٹ کھیلنے میں مزہ نہیں آرہا تھا، شائقین کی آمد سےمزہ دوبالا ہوجائے گا۔

سرفراز احمد نے کہا کہ محمد حفیظ سے کوئی رنجش نہیں ہے، وہ بڑے ہیں، ان کی عزت کرتا ہوں اور کرتا رہوں گا۔

کپتان کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پاکستان سپر لیگ سے متعلق بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ کرس گیل اس بار ہماری ٹیم میں ہیں، امید ہے اچھے نتائج ملیں گے۔

مزید پڑھیں: پی سی بی نے سرفراز اور حفیظ کے درمیان معاملہ رفع دفع کرادیا

سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ مجھ پرکوئی اضافی دباؤ نہیں ہے، کوشش ہوگی کہ اوپر کے نمبر پر بیٹنگ کروں۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ انجری سے نجات حاصل کرچکے ہیں اور بھرپور ردھم میں نظر آ رہے ہیں، عثمان شنواری کی بولنگ سے ہمیں فائدہ ہوگا جب کہ عمر گل کی بولنگ کوچنگ سے بھی فائدہ اٹھائیں گے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل سیزن 6 کا آغاز 20 فروری سے کراچی میں ہوگا، افتتاحی میچ  میں دفاعی چیمپئن کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

Comments

- Advertisement -