تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

پی سی بی نے سرفراز اور حفیظ کے درمیان معاملہ رفع دفع کرادیا

لاہور: پی سی بی سوشل میڈیا پر ٹیم کے اہم ارکان نے بحث پر دونوں کھلاڑیوں کو خبردار کردیا ہے۔

ذرائع پی سی بی کے مطابق ٹیم مینجمنٹ اور پی سی بی عہدیداران نے محمد حفیظ اور سرفراز احمد کی سوشل میڈیا پر ہونے والی بحث پر ناگواری کا اظہار کیا اور دونوں کھلاڑیوں کو واضح پیغام دیا کہ بیانات کے زریعے خود کو تنازعات میں نہ ڈالیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکٹ بورڈ کی جانب سے واضح پیغام کے بعد قومی ٹیم کے منیجر نے دونوں کھلاڑیوں سے رابطہ کیا اور ان کے درمیان چلنے والی بحث کو رفع دفع کرایا۔

واضح رہے کہ ٹیم میں پروفیسر کے نام سے مشہور محمد حفیظ اس وقت ٹیم سے باہر ہے جبکہ سابق کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد ٹیم میں شامل ہین مگر فائنل الیون کا حصہ نہیں ہیں۔

دونوں کھلاڑیوں کے درمیان سوشل میڈیا پر بحث کا اس وقت آغاز ہوا جب محمد حفیظ نے ایک ٹوئٹ کے زریعے محمد رضوان کو یادگار سینچری بنانے پر مبارکباد دیتے ہوئے طنزیہ انداز میں کہا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی میں سینچری بنانے پر رضوان کو مبارک باد پیش کرتا ہوں ، آپ چمکتا ہوا ستار ہ ہیں ، حیران کن بات ہے کہ آپ کو کب تک یہ ثابت کرنے کی ضرورت ہے کہ آپ پاکستان میں تمام فارمیٹس کی کرکٹ میں نمبر ون وکٹ کیپر بیٹسمین ہیں ،میں صرف پوچھ رہاہوں ۔

یہ بھی پڑھیں:  کرکٹر محمد حفیظ اور سرفراز سوشل میڈیا پر آمنے سامنے

محمد حفیظ کی ٹوئٹ پر سابق وکٹ کیپر بیٹسمین اور کپتان محمد سرفراز نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اس کا جواب بھی ٹوئٹر پر دیتے ہوئے کہا تھا کہ حفیظ بھائی ، امتیاز احمد ، وسیم باری ، تسلیم عارف ، سلیم یوسف ، معین خان ،راشد لطیف ، کامران اکمل اور یہاں تک کے رضوان سمیت اب تک جس نے بھی پاکستان کی نمائندگی کی وہ ملک کیلئے نمبر ون رہا اور اسی طرح قابل احترام رہا ، ہم سب رضوان کے ساتھ ہیں۔

Comments

- Advertisement -