راولپنڈی: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ عمر اکمل کی کمی اب بھی محسوس ہو رہی ہے۔
لاہور قلندرز کے خلاف میچ سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ لاہور قلندرز کی ٹیم کو کمزور نہیں سمجھ رہے ہمارا شیڈول مشکل ہے،ہمیں اپنی کارکردگی پر توجہ دینا ہے۔
سرفراز احمد نے کامران اکمل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کامران اکمل بہت اچھے وکٹ کیپر بلےباز ہیں، جہاں موقع ملتا ہے وہ اچھا پرفارم کرتےہیں، چیف سلیکٹریہ بتاسکتےہیں کون اچھا ہے،کون نہیں؟ میرا فوکس کارکردگی پر ہے۔
کپتان نے کہا کہ نسیم شاہ اور محمدحسنین اپنا کردار اچھی طرح نبھا رہے ہیں تاہم عمر اکمل کی کمی اب بھی محسوس ہورہی ہے۔
واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کل مدمقابل ہوں گی، لاہور قلندرز نے اب تک ایونٹ میں ایک بھی کامیابی حاصل نہیں کی اور وہ پوائنٹس ٹیبل پر چھٹے نمبر پر ہے۔