کراچی: نیوزی لینڈکےخلاف ٹیسٹ سیریز کے ہیرو سرفراز احمد کا رات گئے رہائشگاہ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔
نیوزی لینڈ کے خلاف کراچی ٹیسٹ سیریز میں سابق کپتان اور وکٹ کیپر سرفراز احمد نے شاندار پرفارمنس دی، انہوں نے 2 ٹیسٹ میں 3 نصف سنچری اور ایک سنچری اسکور کی۔
ٹیسٹ سیریز کے اختتام کے بعد جب ہر دل عزیز سرفراز احمد اپنے گھر بفر زون پہنچے تو اہلخانہ، عزیزو اقرب اور علاقہ مکینوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا، استقبال کے لیے موجود شائقین نے سرفراز احمد کو تالیا بجا کر خراجِ تحسین پیش کی۔
سرفراز احمد کو ہار پہنائے گئے اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالے گئے جبکہ اہل علاقہ کی جانب سے آتش بازی بھی کی گئی۔
سابق کپتان سرفراز احمد کی نیوزی لینڈ کیخلاف شاندار سنچری ،سرفراز احمد کا گھر پہنچنے پر شہریوں کی جانب سے پرتپاک استقبال، پھولوں کے ہار پہنائے گئے#SarfarazAhmad #PAKvNZ pic.twitter.com/0j9rva1qKA
— Ehsan Khan UtmanZai (@EK_UtmanZai) January 6, 2023
واضح رہے کہ سرفراز احمد نے 4 سال بعد کم بیک پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ دکھایا، انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے میچ کی دوسری اننگز میں 118 رنز کی اننگز کھیلتے ہوئے پاکستان ٹیم کو شکست کے دھانے سے نکالنے میں اہم کردار ادا کیا۔
سنچری اسکور کرنے کے بعد سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد نے کہا کہ یہ سنچری میرے کیریئر کی سب سے بہترین سنچری تھی کیوں کہ آخری روز چوتھی اننگز میں سنچری بنانا آسان نہیں ہوتا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہوم گراؤنڈ پر سنچری کی خواہش تھی جو پوری ہوگئی، اس کے علاوہ نیشنل اسٹیڈیم کے آنر بورڈ پر نام درج کرنے کی بھی خواہش تھی وہ بھی پوری ہوئی۔