اشتہار

کیریئر میں کامیابیاں کس وجہ سے ملیں؟ سرفراز کا دلچسپ انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور پی ایس ایل فرنچائزر کوئٹہ گلیڈیئٹرز کے کپتان سرفراز احمد کو کیریئر میں کامیابیاں کس وجہ سے ملیں دلچسپ انکشاف کردیا۔

کپتان کوئٹہ گلیڈیئٹرز سرفراز احمد کا فیلڈ اور آف دی فیلڈ غصے میں آنا بہت مشہور ہے۔ ایک صحافی نے اسی حوالے سے سوال کیا جس پر انہوں نے مسکراتے ہوئے دلچسپ جواب دیا کہ غصہ کرنا یہ میرا نیچرل اسٹائل ہے۔ اسے تبدیل نہیں کر سکتا ہے اور مجھے ساری کامیابیاں بھی اسی وجہ سے ملی ہیں۔

سرفراز احمد نے یہ بھی کہا کہ غصہ میں آؤں گا تو لوگوں کو برا لگے گا اور سوشل میڈیا پر کلپ بننا شروع ہوجائیں گے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم نے سرفراز احمد کی کپتانی میں 2017 میں چیمپئنز ٹرافی جیتی تھی جب کہ کوئٹہ گلیڈیئٹرز کو بھی وی ایک بار ٹرافی جتوا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 8، آج پشاور اور کوئٹہ میدان میں اتریں گے

کوئٹہ کے اوپنر عبدالبنگلزئی کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بنگلزئی کو پستہ اور بادام کھلاؤ، باقی ہم سنبھال لیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں