جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

سرگودھا: کپڑا مارکیٹ میں خوفناک آتشزدگی، درجنوں دکانیں خاکستر

اشتہار

حیرت انگیز

سرگودھا : کپڑے کی مارکیٹ میں خوفناک آتشزدگی سے پچاس سے زائد دکانیں کل کر راکھ ہوگئیں۔فائر بر یگیڈ کی چھ گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف رہیں۔

تفصیلات کے مطابق سرگودھاکی بلاک دو مارکیٹ میں میں شارٹ سرکٹ سے آگ گئی،جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری مارکیٹ کواپنی لپیٹ میں لے لیااور شعلے آسمان سے باتیں کرنے لگے, آتشزدگی سے کروڑوں کا کپڑا جل کر راکھ ہوگیا۔

ریسکیوٹیموں،پولیس اور شہریوں نے کئی گھنٹے کی جدوجہدکے بعد آگ پرقابوپالیا۔ تجاوزات کی بھرماراورتنگ گلیوں، بازاروں کی وجہ سے ریسکیوٹیموں کو آگ پر قابوپانے میں شدید دشواری کا سامناکرناپڑا،

- Advertisement -

آٹھ افراد آگ سے اٹھنے والے دھوئیں سے بے ہوش ہوگئے ۔متاثرہ افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ابھی کچھ افراد آگ میں پھنسے ہوئے ہیں۔

آگ کی وجہ سے علاقہ میں بھگدڑمچ گئی اورلوگ جان ومال بچانے میں مصروف رہے۔ شہریوں نے آگ کے قریب رہائشی علاقے خالی کرنا شروع کردیئے ۔

آگ کی وجہ سے علاقہ بھرمیں خوف وہراس پھیل گیااور یااللہ مددکی صدائیں،کلمہ طیبہ کا ورد،مساجد میں اذانیں دی جانے لگیں۔

آگ پر قابوپانے کے لئے پانی کم پڑگیا توریت کی ٹرالیاں منگوالی گئیں اور لوگوں نے اپنی مددآپ کے تحت آگ پر ریت پھینکا،امدادی کاموں اور آگ پر قابوپانے کے لئے پولیس کی بھاری نفری طلب کی گئی۔

ڈی سی او ثاقب منان اور ڈی پی اوسجادحسن منج بھی موقع پر پہنچ کرریسکیوکے کام کی نگرانی کرتے رہے۔

ڈی سی او ثاقب منان کاکہناہے کہ غالب امکان ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی لیکن خداکاشکرہے کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،مالی نقصان کاتخمینہ فی الحال نہیں لگایاجاسکتا سروے کے بعدلگایاجائے گا۔

 تازہ ترین اطلاعات کے مطابق آگ کی لپیٹ میں پچاس سے زائد دکانیں اور بے شمار کھوکھے، کیبن خاکستر ہوگئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں