تازہ ترین

ڈریپ نے امراض چشم میں ایواسٹین انجیکشن کا استعمال غیر قانونی قرار دے دیا

اسلام آباد: ڈریپ نے امراض چشم میں ایواسٹین انجیکشن...

چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر...

خاور مانیکا کو گرفتار کرلیا گیا

لاہور : سرکاری رقبہ پر ناجائز تعمیرات کے الزام...

صحافی عمران ریاض خان بازیاب ہوگئے

سیالکوٹ: سیالکوٹ پولیس کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا...

ثروت گیلانی کی ہوائی فائرنگ کی ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

کراچی : پاکستانی اداکارہ ثروت گیلانی کی ہوائی فائرنگ پر پابندی کے باوجود فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹی وی و فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثروت گیلانی کی اسلحے کے ساتھ ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ثروت گیلانی ہوائی فائرنگ کرنے سے پہلے پشتو ڈائیلاگ کہتی نظر آرہی ہیں۔

فلم جوانی پھر نہیں آنی اور جوانی پھر نہیں آنی 2 میں گل کا کردار ادا کرنے والی ثروت گیلانی کی اس جرات مندانہ صلاحیت سے اُن کے مداح حیرت زدہ ہیں جبکہ دیگر سوشل میڈیا صارفین کھلے عام فائرنگ کرنے اور سوشل میڈیا پر شیئر کرنے پر تنقید کے نشتر برسا رہے تھے۔

سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد ثروت گیلانی نے کسی پریشانی سے دوچار ہونے کے خدشے کے باعث ویڈیو کو اپنے انسٹاگرام سے ہٹا دیا۔

واضح رہے کہ ہوائی فائرنگ پر پابندی کے باوجود شوٹنگ کے دوران ثروت گیلانی نے ہوائی فائرنگ کی ہے۔

Comments

- Advertisement -