اشتہار

مصنوعی سیارے اور راکٹس، شمالی کوریا نے دشمنوں کی نیندیں اڑا دیں

اشتہار

حیرت انگیز

شمالی کوریا نے کئی اقسام کے مصنوعی سیارے مدار میں بھیجنے اور راکٹ لے جانے کی صلاحیت کے حامل ہائی تھرسٹ انجن بنانے میں کامیابی کا دعویٰ کیا ہے۔

نیشنل ایرو اسپیس ڈویلپمنٹ ایڈمنسٹریشن کے نائب ڈائریکٹر پک کیونگ سوُ کی جانب سے خلائی قوت میں اضافے کا بیان سامنے آیا ہے۔

یہ رپورٹ سرکاری کورین سینٹرل نیوز ایجنسی نے سرکاری عہدیدار کے انٹرویو سے متعلق دی ہے۔

- Advertisement -

نائب ڈائریکٹر پک کیونگ سوُ کے مطابق ان کے ملک نے کئی اقسام کے مصنوعی سیارے مدار میں بھیجنے کی صلاحیت حاصل کر لی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے کئی طریقوں سے کام کرنے والے اعلیٰ کارکردگی کے حامل مصنوعی سیارے تیار کرنے کی مستحکم ضمانت حاصل کر لی ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ شمالی کوریا راکٹ راکٹ لے جانے کی صلاحیت کے حامل ہائی تھرسٹ انجن بنانے میں بھی کامیاب ہو گیا ہے۔

شمالی کوریا کے رہنما کم جانگ ان پہلے ہی اعلان کرچکے ہیں کہ وہ اپریل 2023 میں جاسوس فوجی سیارے تیار کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں