جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

میری والدہ کے پاس ۔۔۔۔اداکار سعود اپنی والدہ کو یاد کر کے جذباتی ہوگئے

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کے معروف اداکار سعود قاسمی اپنی والدہ کی کی سادگی کو یاد کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے۔

 انٹرویو میں اداکار سعود نے کہا کہ فلم کرنے گھر سے جھوٹ بول کر استنبول گیا تھا وہاں جانے کے بعد میں بہت پریشان تھا تو میں نے ماں کو فون کیا کہ میں اب کیا کروں؟۔

اداکار نے کہا کہ ماں نے کہا بیٹا جو تیرا دل چاہتا ہے وہی کر، ہم 10 بہن بھائی ہیں جن میں میرا نمبر 9واں تھا، والدہ اتنی سادہ مزاج تھیں کہ ان کے پاس پاندان، جائے نماز اور تسبیح کے علاوہ کچھ نہ تھا، یہی ان کی کل کائنات تھی۔

اداکار سعود نے کہا کہ میرے والد بھی سادہ طبعیت کے تھے، گھر کا ماحول مذہبی تھا، ماں باپ نے کبھی بچوں پر غصہ نہیں کیا، مارنا پیٹنا تو دور کی بات ہے، بس وہ  زیادہ سے زیادہ صرف آنکھیں دکھا دیتے تھے اور ہم اسی پر ڈر جاتے تھے۔

انہوں نے اپنے کیرئیر سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ’ میں نے فلم سائن کی اور شوٹنگ پر نہیں جاتا تھا، میری فلم ’ گناہ‘ کے بعد میں بہت مشہور ہوگیا تھا، جس کے بعد مجھے مزید فلموں کی آفر ہوئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں