تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

سعود قاسمی نے اسکرپٹ کیوں پھینک دیا تھا؟

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار سعود قاسمی کا کہنا ہے کہ انہوں نے کیریئر کے شروع میں اسکرپٹ پھینک دیا تھا۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’شانِ سحور‘ میں اداکار سعود قاسمی نے اہلیہ جویریہ سعود اور بچوں کے ساتھ شرکت کی اور بتایا کہ شوبز انڈسٹری میں کس طرح آمد ہوئی۔

سعود نے بتایا کہ والد کا تعلق پیپلزپارٹی سے تھا اور کوثر نیازی وزیر اطلاعات تھے، مجھے پی ٹی وی میں ایک ڈائریکٹر نے بلایا اور اسکرپٹ دے کر کہنے لگے چھوٹا سا کام ہے یہ دو کوئٹہ کے ٹرانسفر ہیں بیٹا رکوا دو۔‘

انہوں نے کہا کہ میں نے ان سے کہا یہ کیا کام ہے میں اس طرح کے کام نہیں کرتا پھر وہ کہنے لگے دیکھ لو بیٹا، گھر گیا تو میں نے اسکرپٹ پھینک دیا پھر وہ کردار بابر علی نے کیا۔‘

سعود قاسمی نے بتایا کہ ’وہ کہانی ختم ہوگئی میں چلا گیا تھا پھر ایک دن مجھے مرحوم اسلم ملے وہ مجھے پکڑ کر آپ کے (ندا یاسر) کے والد کے پاس لے گئے اور کہنے لگے یہ لڑکا بہت زبردست ہے۔‘

انہوں نے ندا یاسر کو بتایا کہ ’آپ کے ابو کہنے لگے باہر بیٹھو بلاتا ہوں، انہوں نے مجھے وہاں بیٹھا دیا اور کہا کہ اس کا خیال رکھنا میں باہر بیٹھا ہوں۔‘

اداکار نے بتایا کہ پھر انہوں نے مجھے شبیر جان کے ساتھ ڈرامہ سیریل ’اطراف‘ میں کاسٹ کیا اس میں میرا صرف ایک سین ہوتا تھا۔

سعود قاسمی کا کہنا تھا کہ ’ایک دن یاسر نواز کے والد نے مجھے دیکھ کر بلایا اور کہا کہ تم یہاں کیا کررہے ہو، میں نے سوچا یہ کیوں کہہ رہے ہیں یہاں کیا کررہے ہو، میں نے ان سے کہا ’سر میں ڈرامے کے لیے آیا ہوں۔‘ وہ کہنے لگے نہیں تم فلم کے بندے ہو پھر میں نے ان سے کہا ٹھیک ہے سر ٹرائی کرلیں گے لیکن بات آئی گئی ہوگئی۔‘

انہوں نے کہا کہ ’پھر ایک شادی میں گیا وہاں پرویز کلیم صاحب ملے وہ کہنے لگے میری فلم میں کام کرو گے، میں سوچنے لگا پتا نہیں کون آدمی ہے جو مجھ سے یہ کہہ رہا ہے۔‘

سعود نے بتایا کہ ’پھر میں نے سوچا کہ ایک فلم کرہی لوں بچوں کو دکھاؤں گا کہ میں فلم میں ہیرو آیا تھا۔‘

انہوں نے بتایا کہ ’فلم ’گناہ‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور پھر واپس امریکا چلا گیا، میری فلم سپر ہٹ ہوگئی میں یہاں موجود ہی نہیں تھا، جب 95 میں واپس آیا تو مزید فلمیں آفر ہوئیں۔‘

واضح رہے کہ سعود قاسمی نے متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں اور مداح ان کی اداکاری کو پسند کرتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -