اشتہار

سعود شکیل نے پاور پلے میں جارحانہ بیٹنگ سے دھاک بٹھادی

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے نوجوان بیٹر سعود شکیل نے پہلے ہی میچ میں پاور پلے کے دوران عمدہ بیٹنگ سے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔

سعود شکیل نے پشاور زلمی کے بولرز کی پاور پلے کے دوران جم کر دھلائی کی اور گراؤنڈ کے چاروں اطراف اسٹروک پلے کا مظاہرہ کیا۔ انھوں نے محض 47 گیندوں پر 74 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل۔

بیٹر کی اننگز میں 4 بلند و بالا چھکے اور 6 چوکے بھی شامل تھے جبکہ انھوں نے جیس روئے کے ساتھ مل کر اپنی ٹیم کو 157 رنز کا اوپننگ اسٹینڈ بھی فراہم کیا۔

- Advertisement -

ان کے علاوہ جیسن روئے نے بھی عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور48 گیندوں پر 75 رنز اسکور کیے جبکہ انھوں نے اپنی اننگز میں 2 چھکے اور 9 چوکے لگائے.

سعود اور جیسن کی بہترین بیٹنگ کی وجہ سے کوئٹہ کی ٹیم 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز کا مجموعہ ترتیب دینے میں کامیاب رہی۔

جواب میں پشاور زلمی کی 6 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنا پائی اور اسے 16 رنز کی شکست سے دوچار ہونا پڑا۔ سعود کو ان کی عمدہ بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں